سام سنگ کا اپنے فون کے کیمرے کے لیے جعلی تصویر کا استعمال

5  دسمبر‬‮  2018

کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کا خیال ہے کہ اسمارٹ فونز کمپنیاں اپنی ڈیوائسز کے کیمرے کی تشہیر کے لیے اسی سے لی گئی تصاویر کا استعمال کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ اسے بدل دینا چاہئے کیونکہ اس سے الٹ بھی ہوسکتا ہے۔ ویسے تو کبھی ایسی تصاویر کو استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

جو کہ ڈی ایس ایل آر کیمرے سے لی گئی ہو اور اسے بطور فون کیمرہ سیمپل کے طور استعمال کرنا صارفین کو گمراہ کرنا ہے مگر لگتا ہے کہ سام سنگ کو اس اصول کی پروا نہیں۔ رواں سال کے شروع میں سام سنگ برازیل نے گلیکسی اے 8 کو لوگوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے اسٹاک فوٹو کا استعمال بطور فون کیمرے کے نمونے کے طور پر کیا اور اب ایک بار پھر ایسا ہوا ہے۔ جی ہاں واقعی، رواں سال کے شروع میں سام سنگ نے گیٹی امیجز کی 2 تصاویر کو سیلفی سیمپل کے طور پر استعمال کیا اور اب ایک بار پھر ایسا ہوا اور اب کی بار یہ کام سام سنگ ملائیشیا نے گلیکسی اے 8 اسٹار کے ساتھ کیا۔ اس بار یہ ‘چوری’ اس تصویر کو لینے والی فوٹوگرافر ڈیونجا جوڈک نے پکڑ کر اس بارے میں ڈی آئی وائے فوٹوگرافی میں بلاگ شائع کیا۔ فوٹوگرافر نے اپنی تصاویر طاقتور ڈی ایس ایل آر سے کھینچ کر انہیں ایک اسٹاک فوٹو سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔ اب فوٹوگرافر نے تفریحاً گوگل پر ریورس سرچ امیج کرکے دیکھا کہ اس تصویر کو کہیں استعمال تو نہیں کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ سام سنگ نے اسے گلیکسی اے 8 اسٹار کے کیمرے کے نمونے کے طور پر لگا رکھا ہے۔ نیچے آپ وہ تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو سام سنگ نے پورٹریٹ موڈ کے نمونے کے طور پر اپنی سائٹ پر لگائی ہوئی ہیں۔ اس کے مقابلے میں فوٹوگرافر کی اصل تصویر میں پس منظر بالکل مختلف ہے اور جنوبی کورین کمپنی نے اپنی پسند کے بیک گراﺅنڈ کا انتخاب تو کیا مگر تصویر وہی اٹھالی۔ یقیناً سام سنگ نے اس تصویر کے حقوق قانونی طور پر خرید کر اسے استعمال کیا ہوگا مگر اشتہار کے طور پر اسے استعمال کرنا کیا واقعی ٹھیک ہے ؟ اس کا فیصلہ تو آپ لوگوں کو ہی کرنا ہے۔ سام سنگ ہی واحد کمپنی نہیں جو ایسا کرچکی ہے کچھ عرصہ قبل ہیواوے بھی اپنے فون نووا 3 کی اشتہاری مہم کے دوران ایسا کرنے پر تنقید کی زد میں آچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…