فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بہت زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں؟ اب اس چیز کا مشاہدہ کرنے کے لیے کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کا مقصد صارفین کے وقت کو بچانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا یہ ماننا ہے کہ بہت سارے صارفین اُن کے پلیٹ فارم پر آکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔ ویسے تو سوشل میڈیا ویب سائٹس اشتہارات

حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایسے فیچرز متعارف کراتی ہیں کہ اُن کے پلیٹ فارم کو لوگ متحرک رہیں۔ فیس بک نے پندرہ ماہ قبل جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کا قیمتی وقت بچانا چاہتی ہے، اس ضمن میں کمپنی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اب ایسا فیچر متعارف کرادیا جو صارفین کے وقت کی نشاندہی کرے گا، یعنی صارف نے دن میں کتنے گھنٹے فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔ صارف اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایک ہفتے پرانی تفصیل کا تقابلی جائزہ بھی لے سکیں گے کہ انہوں نے کتنی دیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔ فیس بک نے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کے لیے فیچر میں یہ سہولت بھی شامل کی کہ صارف اپنی مرضی کے مطابق یاد دہانی کے لیے ٹائم سیٹ کر دے تو مذکورہ وقت مکمل ہوتے ہی آپ کے سامنے انتباہی پیغام آجائے گا۔ کمپنی نے اس فیچر کے ساتھ علیحدہ سے شارٹ کٹ نوٹی فکیشن، نیوز فیڈ ختم کرنے اور نئی فرینڈ ریکویسٹ آنے کی سہولت بھی متعارف کروائی۔ فیس بک کے سیٹنگز اور پرائیوسی کے ٹیب میں جاکر Your Time on Facebook کو کلک کریں اور اپنے وقت پر خود ہی نظر رکھیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ابھی مخصوص ممالک میں ہی متعارف کرایا گیا، کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…