سام سنگ گلیکسی ایس 10 کا ڈیزائن کیا ایسا ہوگا؟

3  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی آمد کو ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر مختلف لیکس اور رپورٹس سے اب اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ڈیوائس دیکھنے میں کیسی ہوگی۔ یعنی فرنٹ پر لگ بھگ مکمل طور پر بیزل لیس اسکرین کے لیے

آئی فون ایکس جیسے نوچ کی بجائے سام سنگ نئی حکمت عملی اختیار کرے گی، جو کہ اس ڈیزائن کو زیادہ منفرد بنائے گی۔ اور اب ایک ٹوئٹر صارف نے گلیکسی ایس 10 کے نئے ڈیزائن کا رینڈر لیک کیا ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے جبکہ ڈیوائس کے اوپر ایک سوراخ موجود ہے جس میں سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس ڈیزائن کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوگا کہ اس میں تھری ڈی چہرے کی شناخت کا فیچر نہیں ہوگا کیونکہ اس کے لیے متعدد اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک سوراخ سے زیادہ جگہ اسکرین پر درکار ہوتی ہے۔ تاہم اگر آپ چہرے سے فون ان لاک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے تو سام سنگ فلیگ شپ فون کا ڈیزائن آپ کو ضرور پسند آئے گا، جس میں یہ کمپنی پہلی بار فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کرے گی۔ سام سنگ اس طرح کے ڈیزائن کا عندیہ اپنے گلیکسی اے 8 کے بارے میں دے چکی ہے کیونکہ یہ کمپنی اکثر نئے فیچر کو مڈرینج فونز میں آزماتی ہے جس کے بعد فلیگ شپ فونز میں انہیں متعارف کرایا جاتا ہے۔ اب تک بیشتر کمپنیاں نوچ ڈیزائن کا حل سلائیڈر یا اس کا سائز چھوٹا کرکے نکال رہی ہیں۔ تاہم سام سنگ نے زیادہ بہتر آئیڈیا اپنایا ہے اور لگتا ہے کہ ایپل کو بھی یہ خیال پسند آیا ہے۔ ایپل نے ایک پیٹنت جمع کرایا ہے جس میں اسکرین پر سوراخ دینے کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…