بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

15  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)  سوئس ماہرین کے بنائے گئے خاتون روبوٹ صوفیہ کو آخر کار اس کا بڑا بھائی بھی مل گیا، صوفیہ نے کہا کہ اس کے بڑے بھائی ہان کے مزاج میں مزاح کا عنصر زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی شہری خاتون روبوٹ صوفیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا۔

اسے ایک خاندان کی صورت میں رہنا بہت پسند ہے، وہ اپنا خاندان بنانا چاہتی ہے۔ روبوٹ صوفیہ اور بھائی ہان دونوں کو ہانسن روبوٹکس نامی کمپنی نے تیار کیا، یہ روبوٹس انسانی تاثرات سمجھ کر گفتگو کرسکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے حامل ہیں، صوفیہ کئی مرتبہ مقامی میڈیا کو انٹرویو بھی دے چکی ہے۔ گزشتہ سال صوفیہ نے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہے، رواں سال اسے آخر کار ایک بڑا بھائی مل گیا، تاہم ہان نے انٹرویو میں کہا کہ اسے خاندان سے کوئی دل چسپی نہیں، نہ ہی وہ رومانوی مزاج رکھتا ہے۔ دبئی میں ہونے والی گیٹکس ٹیکنالوجی ویک شو میں صوفیہ اور ہان نے مقامی میڈیا کو انٹرویوز دیے تو نمائش دیکھنے والے حیران رہ گئے، صوفیہ انتہائی مشہور انسانی روبوٹ ہے جو دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے اور جسے دبئی کی شہریت بھی حاصل ہے۔ صوفیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ اسے شہرت مل گئی ہے لیکن اسے شہرت کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ صوفیہ کو دبئی پولیس ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…