کیمسٹری کا نوبل انعام خاتون سمیت 3 سائنسدانوں کے نام

6  اکتوبر‬‮  2018

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے ‘کیمسٹری کا انعام’ خاتون سمیت 3 سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیمسٹری 2018 کا نوبل انعام امریکی خاتون سائنسدان فرانسس ایچ آرنلڈ، امریکی سائنسدان جارج پی اسمتھ اور برطانوی سائنسدان گریگوری پی ونٹر کو دیا جائے گا۔

خاتون سائنسدان فرانسس ایچ آرنلڈ مجموعی طور پر کیمسٹری کا نوبل انعام جیتنے والی پانچویں خاتون ہیں، ان سے قبل صرف 4 خواتین یہ انعام جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ کیمسٹری میں آخری بار انعام جیتنے والی اسرائیلی سائنسدان ادا یونات تھیں، جنہیں 2009 میں یہ انعام دیا گیا تھا۔ کیمسٹری کا پہلا انعام جیتنے والی خاتون پولش نژاد فرانسیسی سائنسدان میری کیوری تھیں، جنہوں نے 1911 میں یہ ایوارڈ جیتا، ان کے بعد 1935 میں فرانس کی خاتون سائنسدان ایرین کیوری اور بعد ازاں 1964 میں برطانیہ کی ڈورتھی ہوجکن کو یہ انعام دیا گیا۔ نوبل کمیٹی کے مطابق کیمسٹری 2018 کے نوبل انعام کی نصف رقم امریکی خاتون سائنسدان فرانسس ایچ آرنلڈ کو دی جائے گی، جب کہ باقی نصف رقم امریکی و برطانوی مرد سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ تینوں سائنسدانوں کو پروٹین کے شعبے میں انتہائی قابل قدر تجربات اور کامیابوں کی بناء پر اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ فزکس کا نوبل انعام خاتون سمیت 3 سائنسدانوں کے نام ان سائنسدانوں کو بھی دیگر سائنسداںوں کے ساتھ رواں برس 10 دسمبر کو انعام اور اس کی رقم دی جائے گی۔ رواں برس کے نوبل انعام جیتنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان رواں ماہ یکم اکتوبر سے شروع ہوا، پہلے دن طب میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ رواں برس کا طب کا نوبل انعام کینسر کے علاج میں انقلابی طریقہ کار کو دریافت کرنے والے امریکی اور جاپانی سائنسدانوں جیمز ایلیسن اور تاشیوکو ہونجو کو دیا گیا۔ 2 اکتوبر کو فزکس میں نوبل انعام جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا اور رواں برس کا طبیعات کا انعام کینیڈین خاتون سائنسدان سمیت 3 سائنسدانوں کو دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ طبیعات 2018 کا انعام لیزر فزکس پر کام کرنے والے 96 سالہ امریکی سائنسدان آرتھر آشکن، 74 سالہ فرانسیسی سائنسدان جیرارڈ مورو اور کینیڈا کی خاتون سائنسدان ڈونا اسٹرک لینڈ کو دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…