گوگل کروم صارفین کا براؤزنگ ڈیٹا اکھٹا کرنے لگا

25  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کروم اس وقت سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براﺅزر ہے مگر اس کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ برسوں سے کروم استعمال کرنے والے افراد کے براؤزنگ ڈیٹا گوگل تک پہنچنے سے روکنے کا آپشن دیا جارہا تھا۔ مگر اب ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی ماہر نے دریافت کیا ہے کہ گوگل نے خاموشی سے کروم میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔

ان تبدیلیوں کے بعد جب صارفین کسی بھی گوگل سروس جیسے جی میل پر لاگ ان ہوتے ہیں، تو کروم خودکار طور پر صارفین کی اجازت کے بغیر براﺅزنگ ڈیٹا کو جمع کرنے لگتا ہے۔ گوگل کی جانب سے لاگ ان میں یہ تبدیلیاں گزشتہ دنوں کروم میں کی جانے والے نئے اضافے میں کی گئی تھیں اور صارفین کو ان سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔  گوگل کروم 10 سال بعد پہلی بار بدل گیا جان ہوپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو گرین نے اپنے ایک بلاگ میں بتایا کہ کسی بھی گوگل سروس پر لاگ ان ہوتے ہی کروم کے صارفین کا کروم براﺅزر سرفنگ کا ڈیٹا گوگل کو بھیجنے لگتا ہے۔ جب پروفیسر میتھیو گرین نے اس حوالے سے کروم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا کہ صارفین کا براﺅزنگ ڈیٹا اس وقت تک کروم کی جانب سے ارسال نہیں کیا جاتا جب تک صارفین سائنک فیچر کو ایکٹیویٹ نہ کردیں۔ مگر اہم بات یہ ہے کہ اکثر صارفین کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ sync فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے اور وہ اکثر اس کی اجازت بھی دے دیتے ہیں۔ گوگل کروم کی انجنیئر اور منیجر ایڈرینی پورٹر فیلٹ نے بھی ایک ٹوئیٹ میں لاگ ان عمل میں تبدیلی کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی صارف کا ڈیٹا گوگل کو ٹرانسفر اس وقت ہوگا جب وہ سائنک فیچر کو ایکٹیویٹ کریں گے۔ بچنے کا طریقہ جانیں اس مقصد کے لیے کمپیوٹر پر کروم اوپن کریں اور سیٹنگز میں جاکر سب سے اوپر موجود پیپل کے آپشن میں سائنک پر کلک کریں اور سائنک ایوری تھنگ کے آپشن کو ٹرن آف کردیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…