ایپل کا آئی فون ایکس سمیت 3 آئی فونز ختم کرنے کا اعلان

14  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل نے ایک سال سے بھی کم وقت میں اپنے آئی فون ایکس (10) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز 3 نئے آئی فونز کو متعارف کرائے جانے کے موقع پر ایپل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا جو کہ تینوں آئی فون ایکس جیسے ڈیزائن سے لیس ہیں۔ یعنی آئی فون ایکس ایس (10 ایس)، آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) اور آئی فون ایکس آر

(10 آر)، جس کے بعد کمپنی نے آئی فون ایکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی کی جانب سے آئی فون ایس ای اور آئی فون سکس ایس کو بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے اور اس طرح ہیڈفون جیک والے آئی فونز کے عہد کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔ آئی فون ایکس ایپل نے اس ڈیوائس کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرایا تھا جو کہ بالکل ری ڈیزائن فون تھا جس میں لگ بھگ بیزل لیس اسکرین اور نوچ ڈسپلے کے ساتھ فیس آئی ڈی اور دیگر فیچرز دیئے گئے تھے۔ اب یہ فیچرز نئے آئی فونز کا حصہ بنا دیئے گئے ہیں اور اس لیے آئی فون ایکس کی پروڈکشن ختم کرنا سمجھ میں آتا ہے۔ آئی فون ایس اور سکس ایس کو امریکی مارکیٹ کے لیے تو ختم کردیا گیا ہے مگر ترقی پذیر مارکیٹس میں ان کی فروخت جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ آئی فون ایکس نے اسمارٹ فون کی صنعت کو بہت زیادہ متاثر کیا جس کا ڈیزائن اب لگ بھگ ہر کمپنی اپنے فونز میں چرا کر استعمال کررہی ہے۔ یہ ایپل کا پہلا فون تھا جس میں وائرلیس چارجنگ دی گئی تھی مگر صارفین کو سب سے زیادہ اعتراض ہیڈفون جیک نہ ہونے پر تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…