فیس بک نیا اور دلفریب فیچر تیار کرنے میں مصروف

24  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ریسرچرز کی ٹیم ہر وقت ایسے ٹولز اور فیچر بنانے میں مصروف رہتی ہے، جو صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ ہر ماہ کوئی نہ کوئی نیا فیچر یا نئی تبدیلی متعارف کرانے کی وجہ سے ہی شاید فیس بک آج تک دنیا بھر کے لوگوں کی پسندیدہ سوشل ویب سائٹ ہے۔ اگرچہ کچھ ہفتے قبل ہی فیس بک نے ’میموریز‘ کا پرانے فیچر ’آن دس ڈے‘ سے ملتا جلتا نیا فیچر متعارف کرایا تھا ۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فیس بک ایک نئے اور دلفریب فیچر بنانے میں مصروف عمل ہے، جسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ فیس بک انجنیئرز کی ٹیم ’یوئر ٹائن آن فیس بک‘ نامی نیا فیچر بنانے میں مصروف ہے، جس سے صارفین کو اپنے وقت کو ٹھیک طرح سے استعمال کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ میں شائع رپورٹ کے مطابق فیس بک انجنیئرز کی ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے اس نئے فیچر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے انجنیئر کی ٹیم ٹائم فیچر پر کام کر رہی ہے، جسے جلد ہی فیس بک سمیت انسٹاگرام پر بھی متعارف کرایا جاسکے گا۔ فیس بک کا یہ فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا اس فیچر کی سامنے آنے والی اسکرین شاٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارف کو فیس بک پر مرضی کا وقت گزارنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ نئے فیچر کے ذریعے صارف کو فیس بک انتظامیہ نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کرے گی کہ وہ فیس بک پر اپنے متعین کردہ وقت کی حد پار کرنے کو ہے یا پھر اس کا مقررہ وقت ختم ہونے کو ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو پہلے فیچر کی ٹائم سیٹنگ میں جاکر اس میں سیٹنگ کرنی پڑے گی، یعنی اگر صارف فیس بک کو ایک گھنٹہ استعمال کرنا چاہتا ہے تو اسے ٹائم سیٹنگ میں ایک گھنٹہ لکھنا پڑے گا، جس کے بعد مقررہ وقت ہونے پر فیس بک کا خودکار نظام اسے نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کرے گا کہ ان کا وقت ختم ہونے کو ہے۔ کیا آپ فیس بک کے اس بہترین فیچر سے واقف ہیں؟ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اس فیچر کے ذریعے ٹائم سیٹنگ کے بعد فیس بک خود بخود بند ہوجائے گا یا پھر ویب سائٹ کھلی ہی رہے گی، صرف صارف کو نوٹی فکیشن دیا جائے گا ۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے فیس بک از خود لاگ آؤٹ نہیں ہوگا، صرف صارف کو نوٹی فکیشن دیا جائے گا۔ ساتھ ہی اس فیچر کے ذریعے صارف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فیس بک پر گزارے گئے اپنے وقت کی ہسٹری بھی دیکھ سکے گا۔ اس فیچر کو ذریعے صارف ایک ہفتے کی ہر دن کے حساب سے اپنی ہسٹری دیکھ سکے گا۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ہفتوں میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…