اب اگر آپ کا موبائل فون گم ہو جائے تو اس کو تلاش کرنا مزید آسان ہو گیا، گوگل نے ایسی سروس متعارف کروا دی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، حیرت انگیز فیچرز سامنے آ گئے

15  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس وقت دنیا میں انتہائی مہنگے مہنگے سمارٹ فون موجود ہیں اور شاید کوئی ایسا شخص ہو گا جو چاہے گا کہ اس کا قیمتی فون چوری ہو، سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹمز میں چوری شدہ موبائل فون ڈھونڈنے کے فیچرز موجود ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں لیکن اب گوگل نے چند ایسی تبدیلیاں کروائی ہیں کہ ان تبدیلیوں کی وجہ سے اب چور اچکے سمارٹ فون کو ہاتھ لگاتے ہوئے گھبرائیں گے،

پوری دنیا میں استعمال ہونے والا اینڈرائیڈ سب سے بڑا سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم بن چکا ہے اور اگر اس کا حامل سمارٹ فون گم ہو جائے تو ’’فائنڈ مائی ڈیوائس‘‘ نامی فیچر کے ذریعے اسے تلاش کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری یہ ہے کہ تلاش کیے جانے والے موبائل فون پر لوکیشن سروسز اور انٹرنیٹ آن ہو۔ اب گوگل نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک انتہائی زبردست فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت فائنڈ مائی ڈیوائس ایپلی کیشن اب اس وائی فائی سے متعلق معلومات بھی دے گی جس کے ساتھ کھو جانے والا موبائل کنکٹ ہوا تھا اس کے علاوہ ان تمام کنکشن کی فہرست بھی دیکھی جا سکے گی جس کے ساتھ یہ ڈیوائس کنکٹ ہو گی، یعنی اب اس پروگرام کے تحت اب چور آپ کے سمارٹ فون کو جس نیٹ ورک سے بھی منسلک کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کا ایک اور فیچر یہ ہے کہ موبائل گم ہونے کی صورت میں انٹرنیٹ کے ساتھ کنکٹ نہ ہونے کی وجہ سے اگر اس کی لوکیشن کا پتہ نہیں چل رہا تو فائنڈ مائی ڈیوائس ایپلی کیشن گوگل میپس کی ہسٹری سے آخری جگہ کے بارے میں بتائے گی جو اسے معلوم ہو گی جبکہ صارفین میپس ایپلی کیشن آن کر کے لوکیشن ٹائم لائن بھی دیکھ سکیں گے تاکہ گم ہونے والے سمارٹ فون کا پیچھا کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق فائنڈ مائی ڈیوائس ایپلی کیشن گم ہونے والے سمارٹ فون کی بیٹری سے متعلق معلومات بھی فراہم کرے گی کہ فون مزید کتنی دیر تک آن رہے گا تاکہ صارف کو یہ بھی پتہ چل سکے کہ اس کے پاس اپنی ڈیوائس تلاش کرنے کے لیے کتنا وقت باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…