سام سنگ اورآئی فون کی جانب سے 3 کیمروں والے موبائل متعارف کرائے جانے کا امکان

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ اطلاعات تو پہلے ہی آ چکی تھیں کہ اسمارٹ موبائل بنانے والی امریکی کمپنی ’آئی فون‘ بھی 3 کیمروں والا منفرد آئی فون متعارف کرانے سے متعلق سوچ رہی ہے۔ تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی آئی فون کے ٹکر کا 3 کیمروں والا موبائل متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت صرف چینی کمپنی ہیواوے نے ہی 3 کیمروں والے موبائلز پیش کیے ہیں۔ ہواوے نے سب سے پہلے فلیگ شپ پی 20 پرو متعارف کرایا تھا اور حال ہی میں اس کمپنی نے 4 کیمروں والا میٹ 10 لائٹ بھی متعارف کرا رکھا ہے۔ بیک کیمروں والا آئی فون سامنے آنے کا امکان؟ اب آئی فون اور سام سنگ بھی 3 بیک کیمرہ والے موبائل فون بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ نے ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آئی فون ایکس 10 کے اپڈیٹ ورژن میں ہی 3 کیمرے دینے کی منصوبہ بندی بنا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون گزشتہ برس متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کا اپڈیٹ ورژن آئی فون ایکس پلس کرائے گی، جس میں 3 بیک کیمرے ہوں گے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کیمرے کتنے میگا پکسل ہوں گے اور اس فون کو کب تک متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس فون کو رواں برس کے آخر یا پھر 2019 کی شروعات میں متعارف کرایا جائے گا۔ دنیا کا پہلا تین بیک کیمروں والا اسمارٹ فون دوسری جانب اسی رپورٓٹ میں یہ بھی بتایا گیا جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی حریف کمپنی کے ٹکر کا 3 بیک کیمروں والا موبائل متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سام سنگ ایس 10 کو بھی رواں برس کے آخر یا پھر آئندہ برس کے آغاز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ سام سنگ کے حوالے سے بھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے تینوں کیمرے کتنے میگا پکسل ہوں گے۔ تاہم امکان ہے کہ تین میں سے ایک کیمرہ 40 میگا پکسل جب کہ دوسرا 25 اور تیسرا 16 میگا پکسل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…