ایک رات کا کرایہ 8 کروڑ روپے، دنیا کا ایسا ہوٹل جہاں قیام کرنے کا صرف سوچا ہی جا سکتا ہے، اس ہوٹل میں ایسا کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

8  اپریل‬‮  2018

ہیوسٹن (نیوز ڈیسک) ایک خلائی ہوٹل جو امریکی ٹیکنالوجی اوریو اسپین کی معاونت سے بنایا جا رہا ہے اور 2021ء میں خلاء میں پہلا لگژری ہوٹل کام شروع کر دے گا اور اس ہوٹل سے ایک دن میں 16 بار طلوع و غروب آفتاب کے مناظر دیکھے جاسکیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا لگژری خلائی ہوٹل اُو رَو را اسٹیشن زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار پر موجود ہو گا۔

اس ہوٹل میں جدید سہولیات سے لیس دو سویٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ خلائی ہوٹل 2021ء میں مکمل ہو جائے گا۔ خلائی تحقیق کرنے والی کمپنی اوریون اسپین کے حکام نے کیلی فورنیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 دنوں پر محیط خلاء کے دورے کے دوران مسافر جس پہلے لگژری ہوٹل میں قیام کریں گے وہ زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار میں موجود ہو گا اور ہر 90 منٹ بعد مدار کا چکر لگائے گا جس کی وجہ سے ہوٹل میں مقیم افراد ہر چوبیس گھنٹے میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھ سکیں گے۔ ایک اور خبر میں کہا گیا ہے کہ زمین پر تو ایک سے بڑھ کر ایک شاندار اور خوبصورت ہوٹل موجود ہیں مگر ایک امریکی کمپنی نے پہلی بار خلاء میں جا کر ہوٹل بنانے کا اعلان کر دیا ہے، یہ ایک خلائی سٹیشن ہو گا جس کا نام ’آروراسٹیشن‘ ہو گا اور یہ خلاء میں قائم کیا جانے والا پہلا لگژری ہوٹل ہو گا۔ اس ہوٹل کی تعمیر کے لیے خلائی کمپنی اورئین سپین 2021ء میں پہلا ماڈیولر سٹیشن خلا میں پہنچائے گی اور اس کے اگلے سال یہاں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ یہ لگژری ہوٹل زمین سے 321 کلومیٹر کی دوری پر خلا میں گردش کرے گا۔ اس میں بیک وقت چھ افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش ہوگی جو 12 دن تک خلائی ہوٹل میں قیام کر سکیں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ خلائی ہوٹل میں جانے سے پہلے خلائی سفر کے لیے ٹیسٹ کلیئر کرنا لازمی ہو گا اور جو افراد یہ خلائی ٹیسٹ پاس کر جائیں گے وہ ہی اس خلائی سفر پر جا سکیں گے اس خلائی ہوٹل میں قیام کی ایک رات کا کرایہ پاکستانی روپوں میں صرف 8 کروڑ روپے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…