سنیپ چیٹ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

23  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  سماجی رابطے کی سمارٹ فون ایپلی کیشن سنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے ایک اور اضافی فیچر متعارف کروا دیا ہے جس میں 150 فیس لینس فلٹر شامل ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کبھی بھی کسی بھی تصویر میں کسی بھی پارٹی کے مناظر کو نمایاں طریقے سے دکھا سکتا ہے اور صارف اگر چاہے تو اپنی پسند کے ایموجی اور ٹیکسٹ بھی ایڈٹ کر سکتا ہے۔اس نئے فیچر میں برتھ ڈے پارٹی اور شادی کے علاوہ قوس و قزح، دل اور جنگلی جانوروں کے فلٹرز بھی شامل ہیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ کمپنی نے یہ فیچر فی الحال امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں صرف ڈیسک ٹاپ ورڑن اور آئی او ایس سسٹم کے لیے متعارف کیا ہے تاہم ممکن ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ میں بھی جاری کردیا جائے گا۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے بائیں جانب دیے گئے بٹموجی آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور پھر وہاں سے سیٹنگز آئیکون میں جا کر فلٹرز اور لینسس کا انتخاب کرنا پڑے گا۔فلٹر لینسس ٹیمپلٹ کے لیے جس تھیم کو پسند کیا جائے گا، اس سے متعلق تمام بیک گراو¿ند واضح ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسنیپ چیٹ نے ڈیلکس ورژن متعارف کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…