شاومی کے ”ریڈمی 5 “ اور ”ریڈمی فائیو پلس “ سمارٹ فون متعارف

9  دسمبر‬‮  2017

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی شیاومی نے اپنے دو نئے ‘سستے’ سمارٹ فون ریڈمی 5 اور ریڈمی فائیو پلس متعارف کرا دیئے ہیں اور دونوں کا ڈسپلے ریشو 18:9 ہے۔دونوں فون گزشتہ سال کی ریڈمی فور سیریز کے اپ ڈیٹ ماڈل ہیں اور کمپنی کے مطابق اس سیریز کے فون قیمت میں سستے مگر فیچرز کے لحاظ سے دیگر کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز کے ٹکر کے ہیں۔

ریڈمی فائیو دو جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے دور ورژن میں دستیاب ہوگا۔اسی طرح فائیو پلس بھی دو ورڑن میں متعارف کرایا گیا، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، فور جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج۔ریڈمی فائیوکی اسکرین 5.7 انچ اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ فائیو پلس 5.99 انچ ڈسپلے کے ساتھ اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر سے لیس ہے۔دونوں فونز کے بیک پر بارہ میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔اس پر فور جی انٹرنیٹ چلایا جاسکتا ہے، دوئل سم، بلیوٹوتھ اور وائی فائی وغیرہ دیگر کنٹیویٹی فیچرز ہیں۔چھوٹا ریڈ می فون 3200 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ فائیو پلس 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہے۔یہ بھی پڑھیں : شیاومی می مکس 2 دنگ کردینے والا فوندونوں فونز میں فنگر پرنٹ ریڈر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 7.1.2 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ریڈمی فائیو کی قیمت 799 یوآن (12ہزار 716 پاکستانی روپے) سے 899 یوآن (14 ہزار تین سو روپے سے زائد) ہے جبکہ فائیو پلس 999 یوآن (15 ہزار 899 روپے) سے 1299 یوآن (بیس ہزار 673 روپے) تک فروخت کیا جائے گا۔ یہ دونوں فونز اس وقت چین میں فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں، تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…