گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیاجارہاہے؟ حیرت انگیزانکشاف

4  دسمبر‬‮  2017

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میں ایک سال بعد پہلی بار انٹرنیٹ سرچ میں کسی موضوع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل ٹرینڈ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ اب گوگل میں امریکی صدر کے مقابلے میں زیادہ لوگ ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے بارے میں معلومات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔رواں برس کے دوران بٹ کوائن کے بارے میں جاننے کا اشتیاق ایک ہزار فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔تاہم نومبر کے آخر میں بٹ کوائن نے سرچ کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔گزشتہ ماہ کے دوران ایسی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکی ریگولیٹرز

بٹ کوائن کی فیوچر ٹریڈنگ کی اجازت دیین والے ہیں۔اس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تین ایکسچینج کو اس کی اجازت دے رہا ہے۔اس منظوری کے بعد سرمایہ کار بٹ کوائن کی قیمت پر شرطیں لگا کر منافع کما سکیں گے اور اس کے لیے ورچوئل کرنسی کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ بٹ کوائن نے گزشتہ ہفتے پہلی بار دس ہزار ڈالرز کی حد عبور کی تھی اور پھر گیارہ ہزار ڈالرز کا سنگ میل بھی طے کرلیا۔اس وقت اس کرنسی کا ایک سکہ 11 ہزار 670 ڈالرز (بارہ لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…