اصلی مچھلیوں پر نظر رکھنے والی روبوٹ مچھلی

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوئس ماہرین نے چھوٹی زیبرا مچھلیوں کی جاسوسی کرنے والی ایک روبوٹ مچھلی تیار کی ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے ای کول فیڈرل پولی ٹیکنک ادارے( ای پی ایف ایل) میں روبوٹکس کےماہرین نے یہ مچھلی تیار کی ہے جو دھندلے پانیوں میں زیبرا مچھلیوں کے ساتھ

تیرتے ہوئے خود بھی ان سے رابطے کی کوشش کرے گی، تیرنا سیکھے گی اور مچھلیوں کے غول پر اثرانداز ہونے کی سعی کرے گی۔ اس پر کام کرنے والے انجینیئر فرینک بونیٹ کہتے ہیں کہ یہ روبوٹ ہوبہو زیبرا فِش جیسی ہے جس کی لمبائی سات سینٹی میٹر ہے ۔ اس کی بناوٹ اور رنگت بھی زیبرا فش جیسی ہی ہے لیکن لمبائی تھوڑی سی زیادہ ہے۔ روبوٹ مچھلی کی حرکت کو حقیقی بنانے کے لیے اصل مچھلی کی رفتار، گھماؤ اور دم کی حرکت کو روبوٹ میں سمویا گیا ہے۔ اس کی دم دائیں بائیں گھومتی ہے۔ ایکویریئم میں اسے چار زیبرا فیش کے ساتھ تیرایا گیا اور ساری مچھلیاں مختلف بھول بھلیوں اور رکاوٹوں سے گزریں۔ ماہرین نے ہر مچھلی کی حرکت اور رویے کو نوٹ کیا ۔ اسی طرح پورے غول کی حرکت کو بھی نوٹ کیا گیا۔ اس کے بعد بغیر روبوٹ مچھلی کے اصل مچھلیوں کو تیرایا گیا۔ معلوم ہوا کہ روبوٹ مچھلی ہو یا نہیں اصل مچھلیوں کا برتاؤ یکساں رہا۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ اصلی مچھلیوں نے روبوٹ مچھلی کو قبول کرلیا اور خود روبوٹ نے بھی اصل مچھلیوں سے بہت کچھ سیکھا اور مچھلیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے ان کی رہنمائی بھی کی۔ اس تحقیق سے ماہرین کو نہ صرف مچھلیوں کا برتاؤ جاننے میں مدد ملے گی بلکہ روبوٹ جانداروں کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…