اسرائیلی کمپنی نے ’’ایپل‘‘ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسرائیلی کمپنی نے’ایپل‘ پر ان کی کیمرہ ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی موبائل اور کیمرہ ٹیکنالوجی کی کمپنی کورفیوٹونکس نے الزام عائد کیا ہے کہ

امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے اپنے آئی فونز میں ان کی ڈبل کیمرہ ٹیکنالوجی کے 4 پیٹنٹ کا استعمال کیا ہے جو انتہائی غیر قانونی اقدام ہے جب کہ کمپنی نے ’ایپل‘ کے خلاف کیلیفورنیا کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کردیا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛ خراب فون دینے پر ’ایپل‘ کے خلاف مقدمہ رپورٹس کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ’ایپل‘ نے اپنے آئی فون ماڈل 7 پلس اور 8 پلس میں ہمارے بنائے گئے ٹیلی فوٹو لینس ڈیزائن، اوپٹیکل زوم اور تصویر کا معیار بہتر بنانے کی ٹیکنالوجی کو کاپی کیا ہے۔ کورفیوٹونکس حکام نے دعویٰ کیا کہ ’ایپل‘ نے ہماری ٹیکنالوجی کو سراہتے ہوئے شراکت داری کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن لائسنس دینے سے انکار کرتے ہوئے کورفیوٹونکس کی پیٹنٹ درخواست کی تضحیک بھی کی تھی۔ دوسری جانب ’ایپل‘ کمپنی کی جانب سے اس پر اب تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی کمپنی نے 2016 میں پہلی بار موبائل میں ڈبل کیمرہ ٹیکنالوجی متعارف کروائی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…