ننھے منے جانوروں کے جذبات کی عکاسی

9  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے فوٹوگرافر محمد روئم کی جانوروں کے چہروں کی تصاویر خاصی حیران کن ہیں۔ رقص کرتے ہوئے مینڈکوں سے لے کر شرارتی انداز میں چھپکلیاں تک شاید ہی کوئی چیز 28 سالہ محمد روئم کے کیمرے سے بچ پائی ہے۔ محمد روئم ایک پیشہ ور نرس ہیں

اور انھوں نے تین سال قبل مشغلے کے طور فوٹوگرافی شروع کی تھی۔ وہ باٹام شہر میں مقیم ہیں اور فارغ اوقات میں وہ جنگلی حیات کا پیچھا کرتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘میں کیڑوں کا پیچھا کرتا ہوں تاکہ ان کے چہرے کے تاثرات کو عکس بند کر سکوں۔ بعض اوقات ایک درجن سے زائد تصاویر میں سے صرف ایک اچھے تاثرات والی تصویر سامنے آتی ہے۔ دیگر دنوں میں مجھے کچھ نہیں ملتا۔’ محمد روئم کا کہنا ہے کہ ‘بہت سے لوگ نہیں جانتے یا ایک جانور کے مخصوص حصوں کی جانب دھیان نہیں دیتے۔ میں ایک خاص حصے کی عکاسی کرنے کی کوشش کرتا ہوں مثال کے طور پر اگر ان کی آنکھیں دیکھیں تو یہ لاجواب ہیں۔’ محمد روئم کہتے ہیں کہ ‘میں نے اپنے طور پر فوٹوگرافی سیکھنا شروع کی تھی پھر مجھے اپنے ایک استاد اس کا فیڈ بیک ملنا شروع ہوا۔ ‘میں تصویریں بنانے کے لیے زیادہ تر باٹام میں گھومتا ہوں لیکن جب کبھی وقت ملتا ہے میں انڈونیشیا کے دوسرے علاقوں میں جانے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔’ اپنی مصروف زندگی میں انھیں تصاویر بنانے کا بہت کم وقت ملتا ہے لیکن جب وہ تصویریں بناتے ہیں ہر تصویر کی ایڈٹنگ کے لیے ایک ہفتے تک کا وقت صرف کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں:’ایک تصویر کے لیے میں تقریباً پورا دن لگا دیتا ہوں۔ لیکن تصویر کی مکمل تیاری میں جیسا کہ ایڈٹنگ اور پراسسنگ میں ایک ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔’

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…