نوکیا 6 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش ، قیمت کا اعلان کردیاگیا

9  اگست‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے اسمارٹ فون نوکیا 6 کی پاکستان میں فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ اینڈرائیڈ کی پاور سے چلنے والا یہ تیسرا اسمارٹ فون ہے جو پاکستان بھر میں تمام مقامی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔یہ فون اعلیٰ معیار اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ زبردست آواز، نمایاں روشن اور رنگین 5.5انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین کے ذریعے لوگوں کو بہترین تجربہ فراہم کرتاہے۔

نوکیا 6 کی یونی باڈی کو 6000 سیریز ایلومینم کے سنگل بلاک سے بنایا گیا ہے۔ دو اسپیکروں کے ساتھ اس اسمارٹ فون کا آڈیو ایمپلیفائر صارفین کو نہایت ہی بے مثال اور واضح آواز کا تجربہ دے گا۔جب کہ ڈولبی ایٹموس شاندار انٹرٹینمنٹ کا تجربہ دے گا۔سلم فارم فیکٹر پر سمجھوتہ کیے بغیر Nokia 6 کے کلر ری پروڈکشن کے ذریعے اس کا ڈسپلے میں موجود fully laminated stackکی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت دھوپ میں بھی بآسانی دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے ۔ پاکستان میں Nokia 6 ڈبل سم کے ساتھ دستیاب ہے جس میں Qualcomm Snapdragon 430کا طاقت ور موبائل پلیٹ فارم اور Qualcomm Adreno 505گرافکس پروسیسر موجود ہے جن کی وجہ سے Nokia 6 کارکردگی اور پاور کے استعمال میں عمدہ توازن پیش کرتا ہے اور آپ کو بیٹر ی کی بچت کے ساتھ چلتے پھرتے ایک اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرتا ہے۔ Nokia 6تین خوبصورت رنگوں یعنی میٹ بلیک ، سلور اور ٹیمپرڈ بلیو میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت /- 27,900روپے ہے ۔اس سال کے آغاز میں بارسلونا، اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائی گئیں ان ڈیوائسز میں اعلیٰ ترین کاریگری، منفردڈیزائن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فیچرزموجود ہیں جو آپ کو اپنا فون اپنے انداز میں استعمال کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

پاکستان میں نوکیا 6 متعارف کرانے کے موقع پر ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ، کامران خان نے کہا کہ موبائل ورلڈ کانگریس،بارسلونا، میں نوکیا اسمارٹ فون کی رینج متعارف کرانے کے بعد سے اب تک ہمیں دنیا بھر سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جو نوکیا فونز کے اس نئے باب کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…