گوگل نے چپکے سے اپنے صارفین کو بڑا سرپرائز دیدیا

6  اگست‬‮  2017

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز سرچ انجن ’گوگل‘ نے ’اسنیپ چیٹ‘ کے خبروں کیلئے بنائے ’ڈسکور‘ فیچر کو مات دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ جی ہاں! گوگل نے بھی اسنیپ چیٹ کی طرح اپنا نیا نیوزسسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی خبر میں بتایا کہ گوگل کے اس نئے منصوبے پر کام کرنے والے انتہائی قریبی افراد نے بتایا کہ

کمپنی ’اسٹمپ‘ نامی نئے نیوز سسٹم پر کام کر رہی ہے، جسے آئندہ ہفتے تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔گوگل کے اس نئے ’اسٹمپ‘ نامی سسٹم کو ممکنہ طور پر سرچ انجن سمیت گوگل کے دیگر سسٹمز سے بھی منسلک کیا جائے گا، جب کہ اسے ایک ایپلی کیشن کے طور پر فوری استعمال کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق گوگل اسٹمپ نامی سسٹم کو معروف عالمی نشریاتی اداروں کے اشتراک سے چلائے گا، ممکنہ طور پر اسٹمپ پر امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ ’ووکس میڈیا‘ ’مک‘ ’واشنگٹن پوسٹ‘ اور ’تائمز‘ جیسے اداروں کی خبریں، مضامین اور تبصرے پیش کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق گوگل کا یہ نیا نیوز سسٹم اسنیپ چیٹ سمیت فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر حریف کمپنیوں کے نیوز فیڈ سسٹم سے زیادہ مقبول ہوسکتا ہے، کیوں کہ اسے جہاں عالمی نشریاتی اداروں کا اشتراک حاصل ہوگا، وہیں اسے سرچ انجن سے بھی منسلک کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…