صرف 1500روپے میں سمارٹ فون ،امیر ترین شخصیت کے اعلان نے دنیابھرمیں ہلچل مچادی

22  جولائی  2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے بڑے ٹیلی کام ادارے ریلائنس نے ملک میں مفت اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے ادارے کی جنرل میٹنگ کے دوران کیا۔مکیش امبانی نے بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں مفت سمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان کر کے ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی کاروباری حلقوں کے مطابق امبانی کی جانب سے فور جی صلاحیت کا اسمارٹ فون بھارت کے ٹیلی کام سیکٹر میں جاری قیمتوں کی کھلی کشمکش کو ایک نئی جہت فراہم کرے گا۔

امبانی نے اس اعلان میں بتایا کہ اْن کی کمپنی کا فون خریدنے والا صرف پندرہ سو بھارتی روپوں کے عوض فور جی اسمارٹ فون حاصل کر سکے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پندرہ سو روپے تین برسوں کے بعد صارف کو پوری طرح واپس کر دیے جائیں گے۔ مکیش امبانی نے اپنے فور جی اسمارٹ فون کو پہلے سے پیش کردہ فون سروس ’جیو‘ کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ان کی ریلائنس انڈسٹریز کو ملکی ٹیلی کام سیکٹر کی ایک اور بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹل کی سخت مسابقت کا سامنا ہے۔امبانی کے مطابق اْن کی جیو فون سروس دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور ایک ارب سے زائد آبادی کی ڈیجیٹل لائف میں انقلاب آفرین تبدیلی کا ضامن ہو گی۔ جیو فون سروس کی جانب سے مفت اسمارٹ فون رواں برس ستمبر سے عام کر دیا جائے گا۔کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ بھارت کی انتہائی بڑی آبادی میں ٹیلی کام سیکٹر ابھی بھی بہت کچھ کر سکتا ہے اور اسی تناظر میں کئی کمپنیوں کے انضمام کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ مکیش امبانی کا کاروبار انرجی سیکٹر سے لے کر کیمیکل پروڈکشن تک پھیلا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…