پلک جھپکتے میلوں کا فاصلہ طے، ہالی ووڈ فلموں میں پیش کیا گیا حیرت انگیز تصور۔۔چین نےٹیلی پورٹ ٹیکنالوجی تیار کر لی

14  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پلک جھپکتے اشیا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ٹیکنالوجی ٹیلی پورٹیشن اب صرف فلموں یا کہانیوں میں ہی ممکن نہیں بلکہ چین نے کوانٹم فزکس کے اصولوں کے مطابق ٹیلی پورٹیشن ٹیکنالوجی تیار کر لی ۔ اس ٹیکنالوجی کو ابھی تک امریکہ اور روس بھی حاصل نہیں کر سکے جبکہ چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک فوٹون کو زمین

سے بالائی خلا میں تین سو میل کے فاصلے پر گردش کرنے والے سیٹلائٹ تک ٹیلی پورٹ کر کے دنیا کو انگشت بدنداں کر دیا ہے۔ چینی سائنسدانوں نے ایک ماہ تک تبت میں واقع اپنے اسٹیشن سے لاکھوں فوٹونز کو خلاءمیں بھیجنے کا تجربہ کیا اور وہ 900 سے زائد بار کامیاب رہےہیں۔ٹیلی پورٹیشن کو ماضی میں سائنس فکشن فلموں میں مستقبل کا ٹول قرار دیا جاتا تھا اور اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا حقیقت میں بھی ممکن ہے۔اس سے پہلے مائیکرو سافٹ نے ہولو پورٹیشن نامی ایک ڈیوائس متعارف کرائی تھی۔ہولو پورٹیشن ایک نئی طرز کی ٹیکنالوجی ہے جو آپ کے تھری ڈی امیج کو دنیا میں کسی بھی جگہ ٹیلی پورٹ کردے گی اور آپ دوسری جانب اپنے دوست یا رشتے دار سے بالکل اس طرح مل سکیں جیسے وہ آپ کے دوبدو ہو۔اس ڈیوائس کے لیے کمرے میں متعدد تھری ڈی کیمرے لگائے جاتے ہیں جو کسی بھی فرد کی مختلف انداز سے تصویریں لیتے ہیں، پھر یہ کیمرے مائیکروسافٹ کو ہولوگرافک گلاسز ہولو لینس تک وہ ڈیٹا پہنچاتے ہیں جو انہیں رئیل ٹائم میں حقیقی شخص جیسی شکل میں ڈھال دیتا ہے۔جب یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے تو اس عکس کو دنیا میں کسی بھی جگہ بھیجا جاسکتا ہے بس شرط یہ ہے کہ دوسرے شخص کے پاس بھی ہولو لینس موجود ہوں۔واضح رہے کہ مشہور ہالی ووڈ فلم ’’ایکس مین ‘‘جو کہ حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل انسانوں کے خیالاتی تصور پر مبنی ہے میں ایک کیریکٹر ایسا بھی تھا جس کے پاس ٹیلی پورٹیشن کی صلاحیت تھی جو پلک جھپکتے میں نظر کی آخری حد تک فاصلہ طے کر لیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…