فیس بک انتظامیہ نے فیس بک اکاؤنٹس موبائل فون سے منسلک کرنے کی پاکستانی درخواست مستردکردی

14  جولائی  2017

کراچی(این این آئی)فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کی فیس بک اکاؤنٹ موبائل فون سے منسلک کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا اور جعلی اکاؤنٹس بنا کر فیس بک پر توہین مذہب اور دوسرا قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کیلئے فیس بک کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی

جس میں کہا گیا تھا کہ کہ فیس بک پاکستان میں اپنے صارفین کے اکاؤنٹس موبائل فون نمبر سے منسلک کر دے تاکہ ڈیٹا بیس کے ذریعے ان کا کھوج لگا کر ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مطالبہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر مسترد کیا گیا، صارفین کی نجی معلومات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔پاکستان نے توہین مذہب، قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کیلئے فیس بک انتطامیہ سے رابطہ کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں تمام موبائل نمبرز کی بائیومیٹرک نظام کے تحت تصدیق کی جاتی ہے لہذا اگر تمام فیس بک اکاونٹس موبائل نمبر سے منسلک ہوجائیں تو جعلی اکاونٹس کے مسئلے سے کافی حد تک نمٹاجاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…