بھارتی طالب علم نے دنیا کا سب سے چھوٹاسیا رہ بنا کر اسے کس معروف مسلما ن شخصیت کا نام دیدیا ؟

19  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 18 سالہ سائنسدان رفعت شاہ رخ صرف 64 گرام وزنی،دنیا کا ہلکا ترین اور سب سے چھوٹا،چوکور،سیٹلائٹ یعنی مصنوعی سیارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،یہ سمارٹ فون سے بھی ہلکا ہے،

شاہ رخ کے مطابق مصنوعی سیارے کی تیاری کے بعد اس نے دنیا بھر کے مصنوعی سیاروں کے سائز اور ان کے وزن کا جائزہ لیا۔ اس طرح مصنوعی سیارے کی تیاری تو ایک طرف اسے ان کے اوزان پر بھی تحقیق کرنا پڑی۔ اس کے بعد ہی اس نے اپنے مصنوعی سیارے کو دنیا کا سب سے چھوٹا اور کم وزن سیارہ قرار دیا،یہ سیارہ تھری ڈی پرنٹنگ مشین اور کاربن فائبر کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید ترین کمپیوٹر سسٹم نصب ہے۔ یہ اپنے خصوصی سینسر کے ذریعے سے زمین کے مقناطیسی ماحول میں پرواز کرے گا۔مصنوعی سیارے کی تیاری پر 16 سو ڈالر خرچہ آیا،شاہ رخ نے اس سیارے کا نام بھارت کے سابق صدرایک ایٹمی پروگرام کے بانی عبدالکلام کے نام پر”کلام سیٹ” رکھا ہے۔ بھارت میں عبدالکلام کا دوسرا نام “میزائل مین” ہے۔ 12ویں جماعت کے طالبعلم رفعت شاہ رخ نے اس مصنوعی سیارے کی مدد سے ناسا کی جانب سے سکول کے طالبعلموں میں کروایا جانے والا خصوصی مقابلہ بھی جیت لیا۔27 ممالک سے 86 ہزار ڈیزائنوں میں کی شارٹ لسٹنگ میں 80 ڈیزئن منتخب کئے گئے۔جن میں شاہ رخ کا مصنوعی سیارہ اول انعام کا مستحق قرار پایا۔ یہ سیارہ چند منٹو ں میں خلا میں پہنچ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…