بارہ سالہ لڑکی نے سٹیفن ہاکنگ اورآئن سٹائن کو شکست دیدی،ایسا کیا کام کردیا؟ حیرت انگیزانکشافات

8  مئی‬‮  2017

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں مقیم 12 سالہ بچی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو بھی شکست دیدی،آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا نے ذہین ترین افراد کے لیے 140 کا اسکور طے کر رکھا ہے مگر راج گوری پوار نامی بچی نے 162 اسکور حاصل کیا۔یہ اسکور آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے اسکور سے دو پوائنٹ سے زیادہ تھا۔راج گوری پوار برطانیہ کے علاقےچیسشائر سے تعلق رکھتی ہے

تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔بچی نے گزشتہ ماہ مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مینسا کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی آئی کیو سوسائٹی ہے اور راج گوری ان 20 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔راج گوری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ‘ ٹیسٹ سے قبل میں کچھ نروس تھی مگر وہ اچھا ہوگیا، اتنے اچھے نتائج پر میں بہت مطمئن ہوں’۔بچی کے والد ڈاکٹر سورج کمار پوا نے بتایا ‘یہ میری بیٹی کے اساتذہ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اسے روز اسکول میں ملتا ہے’۔اس حیران کن اسکور کے بعد اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ادارے کی رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ آئی کیو ٹیسٹ میں اعلی ترین نمبر حاصل کرنے والوں کو ہی یہ اعزاز ملتا ہے۔بچی کے والد ڈاکٹر سورج کمار پوا نے بتایا ‘یہ میری بیٹی کے اساتذہ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اسے روز اسکول میں ملتا ہے’۔اس حیران کن اسکور کے بعد اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ادارے کی رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ آئی کیو ٹیسٹ میں اعلی ترین نمبر حاصل کرنے والوں کو ہی یہ اعزاز ملتا ہے۔ اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…