فیس بک نے ایک بار پھر خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی 

27  جنوری‬‮  2017

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے ایک بار پھر آپ کی پروفائل میں بہت بڑی تبدیلی خاموشی سے کردی ہے جو ہوسکتا ہے آپ کی نظروں سے گزر کر بھی نہ گزری ہو۔فیس بک نے اپنی سائٹ پر لوگوں کے میسجز پڑھنے کا انداز بدل دیا ہے اور فیس بک ڈیسک ٹاپ کے پرانے لے آؤٹ کو میسنجر کے ویب ورژن سے بدل دیا گیا ہے۔

یہ ایسی تبدیلی ہے جو کہ فیس بک صارفین کو ڈیسک ٹاپ پر بھی اس کی موبائل ایپ جیسا تجربہ فراہم کرے گی۔ویسے تو ہوم سکرین پر دوستوں سے چیٹنگ بالکل پہلے کی طرح ہوگی یعنی ہر چیٹ کےلئے الگ پوپ اپ ونڈو مگر ان باکس آئیکون کو میسنجر کے لوگو سے بدل دیا گیا ہے۔ ایک بار جب آپ اس لوگو پر کلک کریں گے تو آپ براہ راست میسنجر انٹرفیس میں پہنچ جائیں گے۔آپ آسانی سے میسنجر کے ان باکس فیچر میں چیزیں تلاش کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں ایس پیغامات کو تلاش کرنا آسان ہوگا جو آپ کو کسی ایسے اکاؤنٹس آئیں گے جو آپ کے فرینڈ نہیں۔ فیس بک میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے اس تبدیلی سے چند روز قبل کہا تھا کہ ایک ارب سے زائد افراد موبائل پر میسنجر کو استعمال کررہے ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی صارفین کی کافی بڑی تعداد اسے استعمال کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم سے لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان دونوں کو اکٹھا کیا جائے جیسا موبائل ایپ میں ہے، ہم صارفین کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں اور میسنجر کے فیچرز کو تمام پلیٹ فارمز پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…