کراچی سے لاہور کا راستہ 1 گھنٹے میں طے کرنے والی ٹرین

20  جنوری‬‮  2017

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں سپرسونک ٹرین کو چلانے پر غور کیا جارہا ہے جو کہ لاہور سے کراچی کا فاصلہ 1 گھنٹے میں طے کر سکے گی۔یہ ٹرین کم پریشر والی ٹیوب میں چلے گی اور اگر اس میں کامیابی ہوئی تو یہ موجودہ مقناطیسی لیویٹیشن ٹرین سے دو گنا زیادہ رفتار کی حامل ہوگی جو کہ اس وقت تیز ترین ہے اور 268 میل فی گھنٹہ کی رفتاسے سفر کرسکتی ہے۔

کوریا ٹائمز کے مطابق یہ ٹرین زیادہ سے زیادہ 767 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکے گی یعنی لگ بھگ آواز کی رفتار کے برابر۔کوریا ریل روڈ ریسرچ انسٹیوٹ کے مطابق توقع ہے کہ ایسی تیز ترین ٹرین تیار کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی اور ایسا مستقبل قریب میں ہوگا۔ادارے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دیگر اداروں سے مل کر کام کیا جارہا ہے اور مختلف ٹیکنالوجیز کو چیک کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ تین سال تک اس منصوبے کو حتمی شکل دی جاسکے۔جنوبی کورین حکومت اس حوالے سے تحقیق کررہی ہے اور مستقبل کی اس ٹیکنالوجی کو عملی شکل دے کر امریکا، کینیڈا اور چین وغیرہ کو اس میدان میں پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے۔اس سے پہلے ہائپر لوپ نامی ایک منصوبہ بھی سامنے آیا تھا جس میں مسافر تیز ترین سفر کرسکیں گے اور وہ بھی حقیقت کے روپ میں ڈھلنے کے قریب ہے۔لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہائپر لوپ اس سسٹم پر کام کررہی ہے اور اس کی آزمائش لاس ویگاس کے ایک صحرا میں کامیابی سے کی جاچکی ہے۔دبئی میں بھی ہائپر لوپ سسٹم کو اپنانے پر غور کیا جارہا ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں دبئی کوابوظبہی سے اس سسٹم کے ذریعے ملایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…