پاکستان اور انٹارکٹیکاکا کروڑوں سال پرانا تعلق، سائنسدانوں کا ناقابل یقین انکشاف‎

16  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے انکشاف کیاہے کہ کسی زمانے میں پاکستان قطب جنوبی میں تھااورآسٹریلیااورانٹارکٹیکاہمسائے میں تھے ۔انہوں نے اپنے موقف میں کہاہے کہ واقعہ تقریبا30کروڑسال پراناہے اوراس وقت دنیاکے تمام ممالک ایک براعظم میںتھے جسے یہ ماہرین ’’پین جیا‘‘کانام دیتے ہیں ۔تاہم سائنسدانوں کااس بارے میں کہناہے کہ براعظموں کاٹوٹ جانے کا سلسلہ اربوں سال پراناہے اور ’’پین جیا‘‘ اس سلسلے کا وہ تازہ واقعہ ہے جب دنیا کے تمام براعظم ایک ہی جگہ پر، ایک ہی براعظم کی شکل میں موجود تھے جب کہ ان کے گرد ایک وسیع سمندر پھیلا ہوا تھا۔

ان کاکہناہے کہ آج سے 30 کروڑ سال پہلے بھی یہ ٹکڑے مسلسل حرکت کررہے تھے جس کی وجہ سے ’’پین جیا‘‘ بتدریج مختلف براعظموں میں ٹوٹتا چلا گیا اور یہ براعظم آہستہ آہستہ سرکتے ہوئے ایک دوسرے سے دور ہوتے چلے گئے۔ آج سے لگ بھگ 5 کروڑ سال پہلے انڈین پلیٹ نے یورپ اور ایشیا پر مشتمل ٹیکٹونک پلیٹ (یوریشین پلیٹ) سے ٹکرانا شروع کیا جس کی وجہ سے اس کی رفتار کم ہوتے ہوتے موجودہ 65 ملی میٹر سالانہ جتنی رہ گئی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس عظیم تصادم کے نتیجے میں ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ بھی وجود میں آیا جوآج دنیاکابلندترین سلسلہ ہے
ماہرین کاکہناہے کہ کئی کروڑ سال پہلے برصغیرکے شمال اوراب پاکستان کے مغرب میں افغانستان اورایران کی سرحد تک ،اس پٹی میں کئی بارزلزلے آئے اوران زلزلوں کی وجہ انڈین پلیٹ کاریویشین پلیٹ کے ساتھ تصادم اب بھی جاری ہے ۔ان کاکہناہے کہ ہمالیہ کی پٹی میں ہرسال بھارتی پلیٹ رفتہ رفتہ یوریشین کے نیچے کھسک رہی ہے اوراس لئے کہاجاتاہے کہ ہمالیہ بھارت کوکھارہاہے ۔ماہرین اراضیات کاکہناہے کہ پہلے ایک براعظم تھاجوبعدمیں پلیٹوں کے کھسکنے کی وجہ کئی ٹکڑے بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…