پٹرول سے ہی جان چھڑانے کا فیصلہ،چین کے اعلان نے تیل پیداکرنیوالے ممالک میں کھلبلی مچادی

12  اکتوبر‬‮  2016

سنکیانگ(آئی این پی )پٹرول سے ہی جان چھڑانے کا فیصلہ،چین کے اعلان نے تیل پیداکرنیوالے ممالک میں کھلبلی مچادی،چین کے خوداختیار علاقے سنکیانگ ویغور میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو مزید فروغ دیا جائیگا، بجلی سے جلنے والی گاڑیوں کے لیے دس ہزار سے زائدچارجنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق سنکیانگ میں2016سے 2020 تک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ تنصیبات کی منصوبہ بندی کا اجرا ہوا جس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ بس ، لوڈڈ گاڑیوں، صفائی کی گاڑیوں،ٹیکسیوں سمیت سات شعبوں میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔اس دوران سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے مزید دس ہزار سے زیادہ چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی جائے گی تاکہ سنکیانگ میں ترقی کرنے والی بجلی گاڑیوں کی چارجنگ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ منصوبہ بندی کے مطابق ارمچی ، ترپان سمیت ترقی یافتہ شہروں،اہم سیاحتی مقامات میں بجلی کی گاڑیوں کی ترقی کو مزید زور دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…