مہنگے اور سست رفتار انٹرنیٹ سے تنگ  افراد کے لئے خوشخبری گوگل کا بڑا اقدام ۔۔۔ شاندار ایپ متعارف کروا دی

2  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان میں سست رفتار انٹرنیٹ اور مہنگا انٹرنیٹ صارفین کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ اس مسئلے کا حل بالآخر ٹیکنالوجی جائنٹ نے ڈھونڈ ہی نکالا  ہے اور ترقی پذیر ممالک کے صارفین کے لئے ایسی شاندار ایپ متعارف کروا دی ہے جس کی مدد سے پاکستانی صارفین اب  بغیر ڈیٹا چارجز کے بھی یو ٹیوب دیکھ سکیں گے ۔

یوٹیوب گو نامی اس ایپ کے متعارف کروائے جانے کا مقصد ان صارفین کے لئے بھی ویڈیوز تک رسائی ممکن بنانا ہے جو سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے ویڈیوز کو نہیں دیکھ پاتے ۔ کچھ دن پہلے ہی گوگل نے پاکستانی صارفین کے لئے آف لائن پلے بیک فیچر متعارف کروایا تھا اور اب گوگل نے پاکستانی جیسے ترقی پذیر ممالک کےلیے نئی ایپلی کیشن ”یوٹیوب گو“ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آف لائن ویڈیو پلے بیک کی سہولت تو ہے ہی مگر اس کے ساتھ ہی اور بھی کئی زبردست فیچر ز ہیں۔اس ایپلی کیشن کے ہوم پیج پر ہی ٹرینڈنگ اور مشہور ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں صارفین ویڈیو دیکھنے سے پہلے اس کا پریویو بھی دیکھ سکتےہیں۔ یعنی صارفین پریویو دیکھ کر تسلی کر سکتے ہیں کہ وہ اسی ویڈیو کی تلاش میں ہی تھے یا کسی دوسری ویڈیو کی ۔اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کو آف لائن پلے کرنے کے لیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔یوٹیوب گو کااہم فیچر ویڈیو کو نزدیک موجود دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا ہے۔ٓیعنی صارفین بغیر ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کو اپنے قریب موجود دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتےہیں۔یہ ایپلی کیشن ابھی تک ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔امید ہے کہ جلد ہی اسے انڈیا میں ٹسٹ کے بعد دوسرے ممالک میں لانچ کر دیا جائے گا۔جس کے بعد صارفین اس ایپ کو استعمال کر کے اپنے دیرینہ مسئلے سے جان چھڑا سکیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…