فیس بک کے کاروباری ورژن کاآغاز،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

24  اگست‬‮  2016

کراچی (این این آئی) پی ٹی سی ایل نے فیس بک کے کاروباری ورژن ‘Facebook at Work’ کا آغاز کرکے اپنے ملازمین کے لئے باہمی رابطے کی ایک نئی راہ کھول دی ہے۔ یہ پلیٹ فارم پی ٹی سی ایل کو اندرون ادارہ جاتی بہتر رابطوں سے زیادہ باہمی تعاون اور علم کی باہمی منتقلی کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ادارے کو مزید بہتر کام کی جگہ بننے میں معاون ہوگا۔ پی ٹی سی ایل کے پریذیڈنٹ و سی ای او، ڈاکٹر ڈینئل رٹز نے اس کارپوریٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ٹی سی ایل کے تمام ملازمین کو دعوت دے کر اس منصوبے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سیّد مظہر حسین نے کہا :’’پی ٹی سی ایل میں ‘Facebook at Work’ کے متعارف کرانے سے ملازمین کے مابین رابطے بہتر ہوں گے اور اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کارکردگی بھی بہتر ہو گی۔باہمی تعاون کا یہ پلیٹ فارم پی ٹی سی ایل کے ملازمین کے لیے آسان طریقے سے رابطہ کرنے کا اہم ذریعہ ہے اور یہ اقدام کمپنی کے کام کرنے کے ماحول میں مثبت تبدیلی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ ۔‘‘مذکورہ پلیٹ فار م ریگولر فیس بک نیٹ ورک جیسا ہی ہے تا ہم تھوڑا سا مختلف ہے، جو پی ٹی سی ایل میں سب کے لئے رابطے کا ایک آسان فہم ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو متعارف کروانے سے پی ٹی سی ایل دنیا کی پانچ بہترین کمپنیوں مین شامل ہو گیا ہے جو اس اہم پلیٹ فارم ‘Facebook at Work’ کو استعمال کر رہی ہیں جبکہ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے حساب سے پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان شاہد نے کہا:’’پی ٹی سی ایل تیزی سے ڈیجیٹل حکمت عملی میں آگے بڑھ رہا ہے، اور ‘Facebook at Work’ ایک زیادہ جدید اور ڈیجیٹل اقدام ہے۔ہم پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے اپنے وژن کے تحت جدت کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے ۔‘‘



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…