لینووو کا پروجیکٹر والا موبائل فون

28  مئی‬‮  2015

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی بڑی الیکٹرونک کمپنی لینووو نے ایک ایسا موبائل فون متعارف کرایا ہے جس میں پہلے سے لگے لیزر پروجیکٹر کی مدد سے ورچول ڈسپلے اور کی بورڈ کی سہولت دستیاب ہوں گی۔اس انٹریکٹیو ڈسپلے کی مدد سے فون کے ڈسپلے کو کسی بھی سطح پر نہ صرف دیکھا جا سکے گا بلکہ اسے استعمال بھی کیا جا سکے گا۔ اس کی مدد سے کمپیوٹر کے سائز کا کی بورڈ اور پیانو کیز بھی دیکھی جا سکیں گی۔لیزر پروجیکٹر کی مدد سے فون میں موجود تصاویر اور ویڈیوز کو دیواروں پر بھی دیکھا جا سکے گا۔سمارٹ کاسٹ نامی اس فون اور ایک نئی سمارٹ گھڑی کو بیجنگ میں ٹیک ورلڈ کانفرنس میں متعارف کرایا گیا۔لینووو کا کہنا ہے کہ لیزر پروجیکٹر کو دیواروں اور دوسری ہموار سطح پر تیز رنگوں والی تصاویر کو پیش کرنے کے لیے فوکس کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ایک وڈیو کے ذریعے سمارٹ کاسٹ فون کا ان خصوصیات کے ساتھ کام کرتے دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے اس فون کا لینز گھوم کر دیوار سے ’سرفیس موڈ‘ کے ذریعے میز کے اوپر ڈسپلے کرتا ہے۔اس فون کے پیچھے ایک سٹینڈ لگایا گیا ہے جو اسے ورچول کی بورڈ کے استعمال کے دوران سیدھا رکھتا ہے۔ٹیک ورلڈ کانفرنس میں چین کے پیانو نواز فن کار لینگ لینگ نے اس فون کے ورچول کی بورڈ کے ذریعے پیانو پر دھن بجائی۔ٹیک ورلڈ میں متعارف کرائی جانے والی لینووو کی سمارٹ گھڑی جسے ’میجک ویو‘ کا نام دیا گیا ہےگیجٹ ویب سائٹ کے مدیر مائک لو کا کہنا ہے کہ انھی خصوصیات کے ساتھ متعارف کرائے گئے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں اس فون پر ورچول کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے بہت کم تاخیر ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ دلچسپ ہے لیکن دوسری جانب یہ عجیب بھی ہے۔ پہلی بار استعمال کرنے والوں کے لیے اس کو استعمال کرنا مشکل ہو گا کیونکہ اتنے بڑے کی بورڈ پر صحیح طرح کام کرنا مشکل ہے۔ اس فون کا مظاہرہ کم روشنی والے کمرے میں کیا گیا ہے۔‘ٹیک ورلڈ میں لینووو نے ایک ’سمارٹ‘ گھڑی بھی متعارف کروائی جسے ’میجک ویو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں دو سکرینیں لگی ہوئی ہیں۔اس گھڑی میں لگی ہوئی دو سکرینوں میں سے ایک سکرین کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور دوسری سکرین کا کمال یہ ہے کہ اسے تبھی دیکھا جا سکتا ہے جب اسے ایک خاص زاویے میں چہرے کے قریب کیا جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…