قدیم دور : انسان کی نئی نوع کی دریافت

28  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈ یسک )سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں افریقی ملک ایتھیوپیا سے قدیم دور کے انسان کی ایک نئی نوع کی باقیات ملی ہیں۔ایتھیوپیا کے علاقے آفار سے ملنے والی ان باقیات میں جبڑے کی ہڈیاں اور دانت شامل ہیں جو 33 سے 35 لاکھ سال پرانے ہیں۔اس تحقیق کو نیچر نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔سائنسدانوں نے اس نئی نسل کو جو سائنسی نام دیا ہے اس کا مطلب آفاریوں کی زبان میں ’قریبی رشتہ دار‘ بنتا ہے۔یہ باقیات چار افراد کی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ لنگور اور انسان دونوں کی ملی جلی شکل کے حامل تھے۔یہ انسانی باقیات ایتھیوپیا کے علاقے آفار سے ملی ہیںاس تحقیق کے سرخیل اور کلیولینڈ میں نیچرل ہسٹری میوزیم کے کیوریٹر ڈاکٹر یوہینس ہیل سلاسی نے بتایا کہ ’ہم نے ان دانتوں اور اوپری اور نچلے جبڑے کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہمیں واضح فرق نظر آیا۔‘ان کے مطابق جہاں اس نئی نوع کے انسانوں کے جبڑے مضبوط تھے وہیں ان کے دانت اب تک ملنے والی تمام قدیم انسانی باقیات کے مقابلے میں بہت چھوٹے تھے۔ان باقیات کے دور کے تعین کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ زمین پر اس زمانے میں پائی جانے والی چار انسانی انواع میں سے ایک تھی۔ان انواع میں سب سے مشہور ’لوسی‘ تھے جو 29 سے 38 لاکھ سال قبل زمین پر پائے جاتے تھے اور ابتدائی طور پر انھیں آج کے انسان کا جدِامجد سمجھا جاتا تھا۔تاہم کینیا میں سنہ 2001 میں ایک نئی نوع اور پھر چاڈ میں ایک اور نوع کے انسانوں کی باقیات سامنے آئیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…