امریکی ہیکرنے کمپیوٹر سے جہاز ہیک کرکے جہاز کا راستے تبدیل کردیا

19  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکی ہیکر نے دوران پرواز طیارے کے انٹرٹینمنٹ سسٹم میں مداخلت کرکے طیارے کے مختلف فنکشن اور حتیٰ کہ بلندی اور راستے میں تبدیلی کرنے کا دعویٰ کرکے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔کرس رابرٹس سیکیورٹی کمپنی ون ورڈ لیبز کے بانی ہیں اور عالمی شہرت یافتہ تحقیق کار اور ہیکر بھی ہیں۔ امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی تحقیقات کے دوران کرس نے انکشاف کیا کہ وہ 2011ءسے 2014ءکے دوران 20سے زائد مرتبہ ہوائی جہازوں کے فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم میں گھس کر طیارے کے حساس ترین نظام کے ساتھ چھیڑ خانی کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایف بی آئی کو فروری اور مارچ کے دوران کی گئی تفتیش میں بتایا کہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں سفر کے دوران انہوں نے اپنے سامنے لگے ویڈیو مانیٹر کے کنیکشن میں جوڑ توڑ کرکے اپنے لیپ ٹاپ کو طیارے کے انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر لیا اور پھر اس کے ذریعے پرواز کو کنٹرول کرنے والے سافٹ ویئر میں گھس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تھرسٹ مینجمنٹ کے سافٹ ویئر کوڈ میں تبدیلی کرکے انہوں نے نہ صرف طیارے کی بلندی میں تبدیلی کی بلکہ اسے دائیں بائیں حرکت بھی دی۔اپریل میں بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے ہزاروں فالوورز کو کرس نے بتایا کہ وہ طیارے کے سافٹ ویئر نظام میں مداخلت کرچکے ہیں اور فالوورز سے ایک سافٹ ویئر فنکشن کے بارے میں رائے بھی طلب کی۔ اس ٹویٹ کے سامنے آنے پر انہیں جہاز سے نکال دیا گیا تھا۔کرس کا دعویٰ ہے کہ وہ بوئنگ 737-800، 737-900، 757-200 اور ایئربس A-320 قسم کے طیاروں کے سافٹ ویئر میں گھس سکتے ہیں اور انہیں اپنی مرضی سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ان انکشافات کے بعد دنیا بھر کی ایئرلائنیں طیاروں کے سافٹ ویئر سسٹمز میں موجود خامیوں سے پریشان ہوگئی ہیں۔ دریں اثنائ ایف بی آئی کرس کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…