مسافر جہاز میں بد تمیزی کیوں کرتے ہیں ؟سائنس نے بتا دیا

9  مارچ‬‮  2015

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) اکثر فضائی مسافر اپنے ساتھی مسافروں کی بدتہذیبی اور منفی رویے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں اور یہ سمجھنے سے قاصر نظر آتے ہیں کہ اچھے بھلے لوگوں کو جہاز میں جاکر کیا ہوجاتا ہے۔ ماہرین نفسیات نے پہلی دفعہ ہوائی سفر کے نفسیاتی اثرات کا سراغ لگا کر یہ بتادیا ہے کہ آخر جہاز میں مسافر مضطرب کیوں ہوجاتے ہیں اور خود بھی پریشان ہوکر دوسروں کو پریشان کیوں کرتے ہیں۔ کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر رامانی درواسالو کا کہنا ہے کہ منفی اور جھگڑالو رویے کی بنیادی ترین وجہ احساس بے بسی ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب انسان کا چیزوں اور حالات پر کنٹرول نہ ہو تو اس میں بے بسی کا احساس پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اضطراب، غصے اور جھگڑالو پن کا اظہار کرتا ہے۔ پرواز سے پہلے ہی مسافروں کو سخت سکیورٹی چیکنگ مجبوری و بے بسی کا احساس دلاتی ہے۔ جہاز میں بیٹھنے کی جگہ تنگ ہوتی ہے، لمبے وقت تک بیٹھنا پڑتا ہے، مسافر مرضی سے اٹھ بیٹھ یا چل پھر نہیں سکتے، واش روم اور کھانے پینے کی سہولیات محدود ہوتی ہیں۔ یہ سب عوامل مل کر احساس بے بسی کو شدید کردیتے ہیں اس کے ردعمل میں مسافر بے چینی، اضطراب اور ساتھی مسافروں سے جھگڑنے جیسے رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں اور دیکھا دیکھی یہ رویہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو متاثر بھی کرتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…