سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع

24  اپریل‬‮  2024

دیر لوئر(این این آئی)سعودی عرب سے دیر لوئر آئی 37 سالہ خاتون 22 سالہ نوجوان احد کے ساتھ لاپتا ہوگئی، سعودی حکومت کی درخواست پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سے خیبر پختون خوا کے علاقے خاراڑی دیر لوئر دوست کے ہاں آئی ہوئی 37 سالہ خاتون اپنے دوست سمیت لاپتا ہوگئی جس کی پولیس نے مستعدی کے ساتھ تلاش شروع کردی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 37 سالہ سعودی خاتون بینک میں آفیسر ہے، دیر لوئر کا 22 سالہ احد نامی نوجوان خاتون کے ساتھ ڈرائیور تھا، سعودی خاتون 25 رمضان المبارک کو دیر لوئر آئی تھی تاحال وہ ڈرائیور سمیت لاپتا ہے، سعودی عرب حکومت نے پاکستانی حکومت سے خاتون کا سراغ لگانے کی درخواست کی ہے۔

اسی ضمن میں وزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو فوری طور پر خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔ دیر لوئر کے نوجوان احد کے خلاف اسلام آباد پولیس نے اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ گزشتہ روز سے دیر لوئر میں موجود ہے، دیر لوئر پولیس کی بھاری نفری اور افسران سعودی خاتون کی تلاش میں مصروف ہیں، ابھی تک سعودی خاتون اور لڑکے کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی خاتون کی دیر لوئر کے رہائشی نوجوان سے دوستی ہوگئی تھی اور سعودی خاتون دوستی کی خاطر ہی دیر لوئر آئی تھی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…