و فاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز، آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی

20  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اتوار کو ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔ کہا گیا کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔دوسری جانب، محکمہ داخلہ پنجاب نےاتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش بھی کر رکھی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور، تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفروال، بھکر، قصور، شیخوپورہ، صادق آباد، کوٹ چٹہ، ڈیرہ غازی خان میں سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 خالی نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی 2، 2 نشستوں جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…