نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز

18  اپریل‬‮  2024

کرتارپور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سیلڑائی نہیں کرنی ہے،اپنے دلوں کے دروازے کھولو،سب سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں آپ جب چاہیں آئیں، خوشیاں منائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام بھائی بہنوں کو خوش آمدید، نواز شریف نے آپ سب کو مبارکباد بھیجی ہے، مجھے افسوس ہے کہ وہ میرے ساتھ نہیں آسکے۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب تو ہمارے دل میں بستا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ میں نے ان لوگوں کو کہا ہے کہ آپ لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، آج مجھے میرا پنڈ یاد آگیا، میرے دادا بھارت کے جاتی امرا سے تھے پھر وہ پاکستان آگئے، ایک بار بھارت سے کوئی جاتی امرا کی مٹی لے کے آیا اسے میں نے اپنے دادا کی قبر پر رکھ دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں جب وزیر اعلیٰ بنی تو بھارت کے پنجاب سے بھی مبارکباد ملی، بھارت اور پاکستان میں پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیر اعلٰی بننے پر جشن منایا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار بیساکھی کا تہوار سرکاری طور پر منا رہے ہیں، ہماری حکومت میں سکھ کو وزیر بنایا گیا، میں بیساکھی کا تہوار منا کر بہت خوش ہوئی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سیلڑائی نہیں کرنی ہے، اپنے دلوں کے دروازے کھولو۔مریم نواز نے بتایا کہ میں نے بابا گروناک کے بارے میں مطالعہ کیا ہے، میرا دل کرتا ہے کہ پاکستانی پنجابی بھی فخر سے پنجابی زبان بولیں۔انہوںنے کہاکہ میں ٹورزم پر کام کر رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ آپ کے مقدس مقامات پر اچھے ہوٹل بنائیں تاکہ آپ لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سب سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں آپ جب چاہیں آئیں، خوشیاں منائیں، میری کوشش ہے کہ ہم پوری طرح آپ کی دیکھ بھال کریں، میری دعا ہے کہ آپ سب خیر سے اپنے گھر جائیں اور ہنسی خوشی رہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…