وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات

29  مارچ‬‮  2024

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ دونوں کے مابین امن و امان کے لیے وفاق اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت بھی کی گئی ، بشام واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ،لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اولین مقصد ہے،صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ ہم پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…