پنجاب میں بائیکس کیلئے سیفٹی وائر گارڈزمہم،وزیراعلیٰ نے آغازکردیا

27  مارچ‬‮  2024

لاہور ( این این آئی) ”محفوظ پنجاب” شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈز مہم کا آغاز کیا اور ٹریفک پولیس کو سیفٹی وائر گارڈز کی پابندی کرانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کی ا ور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈز نہ اتارنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ کیااورسیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹو میٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سیفٹی وائرز کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ـکسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ـ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیفٹی وائرز نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں ہوگا، یہ عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں ـ سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی، سی سی پی او،اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…