بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، دو زخمی

24  جون‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کو گیارہ بجکر 55منٹ پر پر بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنے معمول کے غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک نئی جغرافیائی سیاسی سرپرستی سے کارفرما، بھارتی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کی تسکین کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے سامنے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، پاکستان ایل او سی کے قریب رہنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فریق کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق خاص طور پر ان کی زمینوں پر کھیتی کرنے کے ناقابل تنسیخ حق کا احترام کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…