سرکار کے مختلف محکموں کی تنخواہوں اور مراعات میں سنگین عدم توازن کا انکشاف

24  جون‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کو درپیش شدید مالی بحران کے درمیان پبلک سیکٹر کے مختلف محکموں کی تنخواہوں، مراعات اور سہولیات میں سنگین عدم توازن سامنے آیا ہے۔جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق ایسی ہی ایک بڑی مثال میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے پی ایس 897,803 روپے ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز لے رہے ہیں۔

ڈی جی ایف ایم یو کی تنخواہ ایم پی 1 اسکیل سے زیادہ ہے جو واضح طور پر اس کی نشاندہی کرتا ہے کہ پبلک سیکٹر کے مختلف محکموں کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے ڈھانچے میں سنگین عدم توازن ہے۔ ایک اور دلچسپ نکتہ ہے کہ وہ تمام عہدیدار جنہیں ان کے اصل ادارے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ڈیپوٹیشن پر ایف ایم یو میں مخصوص مدت کے لیے کام کرنے کے لیے لایا گیا ہے، ان کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس ان سے بہت زیادہ ہے جنہیں پبلک سیکٹر کے دائرے میں موجود دیگر اداروں اور محکموں سے ڈیپوٹیشن پر ایف ایم یو میں لایا گیا تھا۔پبلک سیکٹر کے مختلف محکموں کے اندر مسلسل جلن ہے کیونکہ کچھ کو زیادہ تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں اور کچھ ایسی سہولت سے محروم ہیں۔ ایگزیکٹو الاؤنس کی فراہمی نے صورتحال کی سنگینی کو بڑھا دیا ہے کیونکہ ایف بی آر کے افسران دیگر وزارتوں اور محکموں کے افسران کی سطح تک کے الاؤنسز کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اگرچہ حکومت نے عوامی سطح پر وعدے کیے تھے لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوتا ہے کہ ایف ایم یو کے ڈائریکٹر جنرل کی تنخواہ اور الاؤنسز 5,283,089 روپے ماہانہ ہیں۔ ڈی جی ایف ایم یو کو ایس بی پی سے ایف ایم یو میں 6-7-2020 سے شروع ہونے والی تین سال کی مدت کے لیے لایا گیا ہے اور اب اس کی میعاد جلد ختم ہونے والی ہے۔ ڈائریکٹر (ایف ایم یو 5) ماہانہ 1,095,564 روپے تنخواہ اور الاؤنس لے رہے ہیں۔ یہ عہدہ 2008 سے اسٹیٹ بینک آفیشل کو دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایف ایم یو 4) کو 22-01-2019 سے ماہانہ 701,460 روپے ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس مل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…