عدالت نے اگر ان پر توہین لگادی تو یہ عہدوں پر نہیں رہیں گے، اعتزاز احسن

23  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہے کہ حکومت 7 رکنی بینچ کو نہیں مان رہی، یہ سوچا بھی نہ تھا وزیر دفاع اور وزیراعظم ایسا کہیں گے، عدالت نے اگر ان پر توہین لگادی تو یہ عہدوں پر نہیں رہیں گے۔فوجی عدالت میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کے درخواست گزار وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں ہونی چاہیے، ہم نے درخواست کی کہ فل کورٹ بنایا جائے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملٹری کورٹس آئین کے خلاف ہیں، سویلین پر آرمی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، 1952 کے آرمی ایکٹ میں افواج کے ملازمین کا ذکر تھا، 1967 میں ایوب خان یہ شقیں لائے تھے، فاطمہ جناح کیخلاف اور 65 کی جنگ کے بعد یہ شقیں لائی گئیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جتنے بھی اعداد و شمار دیے وہ جج کے سامنے رکھے، ہزاروں کی تعداد میں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، عطا تارڑ اس قابل نہیں کہ اس کو جواب دیا جائے، رانی شہید بھٹو نے ملٹری کورٹس کی مخالفت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…