ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر پر ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرنے والی خواتین گرفتار

17  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی)پولیس نے ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر پر ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرنے والی خواتین کو گرفتار کر لیا ۔لاہور میں ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ہونے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی 3 ملزم خواتین کو گرفتار کیا گیا ۔

منیر بھٹی کے گھر پر ڈکیت خواتین نے واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹے تھے اور ملازم کو قتل کر دیا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق منیر بھٹی اہل خانہ کے ہمراہ گھر واپس لوٹے تو گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش ملی اور گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے طلائی زیورات اور دیگر سامان غائب تھا۔سی آئی اے کینٹ پولیس نے 30 گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے بسمہ زوہن، امبرین اور کویتا مسیح کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ملزمان ڈکیتی کے لیے گھر میں داخل ہوئیں، سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے اور مزاحمت کرنے پر ملازم کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے مال مسروقہ، طلائی زیورات، گھڑیاں، چوری کی گئی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…