پاکستان تحریک انصاف کا پی ڈی ایم حکومت کے مضحکہ خیز بجٹ کا بھرپور تجزیہ قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

10  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے مضحکہ خیز بجٹ کا بھرپور تجزیہ قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، موجودہ حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھی جائیں گی۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کا اہم ترین مشاورتی اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین سمیت معاشی ٹیم کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔

معیشت و اقتصادیات کے آزاد ماہرین کو بھی آراء و تجزیات کیلئے اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف بجٹ کے بھرپور جائزے، امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی کی پوری تفصیلات قوم کے سامنے رکھے گی،تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت میں حاصل ہونے والی تاریخی معاشی کامیابیوں اور ریکارڈ شرحِ نمو سمیت بہترین کارکردگی کی تفصیلات بھی بیان کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف بجٹ کے مہنگائی، بیروزگاری اور عوام کی قوتِ خرید پر شدید منفی اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کرے گی،تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے معاملات میں ناکافی کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھے گی۔

اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف غریب اور نادار طبقے کی فلاح و بہبود کے پروگرامات کے حوالے سے امپورٹڈ حکومت کے مجرمانہ طرزِ عمل کی تفصیلات بھی بیان کرے گی، اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں قرضوں کے حجم میں تیز ترین اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تیز ترین کمی کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھے گی،وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بجٹ پر مفصل تجزیہ میڈیا اور قوم کے سامنے رکھیں گے،تحریک انصاف بجٹ کے تفصیلی تجزیے کو بطور دستاویز شائع اور میڈیا و عوام کے ملاحظے کیلئے پیش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…