پیپلز پارٹی نے 15 اہم سیاسی وکٹیں گرا دیں

10  جون‬‮  2023

لاہور(این این آئی)وسطی اور جنوبی پنجاب سے 15سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النسا ء، پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس، سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، مرکزی رہنما ندیم افضل چن،کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور احسن رضوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔جنوبی پنجاب سے وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق رکن پنجاب اسمبلی افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی، بہاولنگر سے (ق)لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی، اکرم خان کانجو نے، لودھراں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی خان کانجو، میاں محمد علی پیرزادہ اور پی پی 129 سے محمد نوازش علی خان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…