نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے،محمد زبیر

8  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئررہنما اور سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ہونا چاہیے مجھے معلوم ہے کہ وہ نااہل ہیں لیکن ن لیگ چاہتی ہے نواز شریف وزیراعظم بنیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ن لیگ کے کارکن سے پوچھ لیں وہ نواز شریف کا نام لیں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ امید کررہے ہیں کہ نواز شریف کی تمام سزائیں معطل ہوجائیں، بے کار کیسز تھے جن پر نواز شریف کو سزائیں دی گئی ہیں، سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہی ہوں گے، ن لیگ اپنے اور پیپلزپارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ نشستیں ایسی ہوسکتی ہیں کہ جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو، پی ٹی آئی خود تیار ہوگی الیکشن میں کھڑے ہونے کے لیے تو بچے گی۔محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی چاہیں گے تو ن لیگ کا ٹکٹ انہیں ضرور ملے گا، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار میں ڈار صاحب بہتر ہیں۔سابق گورنرسندھ نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایسا نہیں کہ سب بھول کر آگے چلیں، آرمی چیف کا واضح پیغام آیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے تھا کہ 9 مئی کو ہوا کیا ہے انہیں واقعات کی فوری مذمت کرنی چاہیے تھی، آرمی ایکٹ آئین کا حصہ ہے، آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے تو مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت ہی چلیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…