ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

22  مئی‬‮  2023

لاہور (این این آئی) عدالت نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سروسزہسپتال نے رہنما پی ٹی آئی کی پورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جس پر عدالت نے یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اس سے قبل 18مئی کو انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے یاسمین راشد کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب تک یاسمین راشد کی فٹنس رپورٹ پیش نہ ہو جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا، تفتیشی افسر ہسپتال میں یاسمین راشد سے تفتیش کرسکتا ہے۔عدالت نے بیماری کے باعث یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ موخر کردیا اور ایم ایس سروسزہسپتال کو 22 مئی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…