سول و فوجی ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں 15تا 35فیصد اضافے کا امکان

8  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے نئے مالی سال 2023-24ء کے بجٹ کیلنڈر کی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار نے منظوری دیدی ہے۔جنگ اخبار میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق  وزیراعظم کے حکم پر بجٹ کیلنڈر مالی سال 2023-24ء متعلقہ ڈویژنوں‘ وزارتوں‘ محکموں کے سربراہوں کو جاری کر دیا گیا ہے۔

ہفتہ رواں میں سالانہ پلان کوآرڈنیشن کمیٹی‘ آئندہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس ہونگے مڈ ایئر ریویو رپورٹ اور بجٹ کا سرکلر فنانس ڈویژن نے مکمل کر لیا ہے۔ بجٹ کیلنڈر کے مطابق 31مئی 2023ء تک فنانس ڈویژن بجٹ کو حتمی شکل دینے کی تاریخ اور پروگرام کی سمری وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔ یہ سمری وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش کرینگے جبکہ ماہ رواں کے آخر تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو 2023-24ء کا فنانس بل تیار کر لے گا۔بجٹ عوام دوست ہو گا‘ سول و فوجی ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں 15تا 35فیصد اضافے کا امکان ایف بی آر تخمینہ جاتی ٹیکس اور اخراجات کا گوشوارہ 31مئی تک تیار کریگا۔ مالی سال 2023-24ء کے وفاقی بجٹ کی منظوری وفاقی کابینہ 10جون کی دوپہر وزیراعظم کی صدارت میں دیگی جس کے فوری بعد وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24ء کا عوام دوست بجٹ پیش کرینگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…