عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8مئی تک توسیع

5  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب کی حفاظتی ضمانت میں 8مئی تک توسیع کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کا ویک اینڈاچھا گزر جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت کی، عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے۔جسٹس طارق سلیم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے، پیر تک گرفتار نہیں ہونگے تو کچھ فرق نہیں پڑتا، ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا۔وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ صورت حال یہ ہے کہ آئے روز چھاپے مارے جارہے ہیں مقدمات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن اور پولیس کی جانب سے ہفتے اور اتوار کو مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں، لوگ اپنے گھروں میں جا نہیں سکتے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر اعلی رہے ہونگے مگر یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے جب بلایا گیا تب کرونا میں مبتلا تھا کل بھی تین گھنٹے اینٹی کرپشن میں موجود رہا بتایا گیا کہ کوئی کوئی کیس نہیں ہے۔عدالت نے عثمان بزدارکو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کر دی اور کیس لارجر بنچ کو بھجوا دیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…