مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

4  مئی‬‮  2023

مالا کنڈ (این این آئی)مالاکنڈ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے غداری اور دیگر سنگین الزامات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ریاض اسلم خان نے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے حکم نامہ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔مراد سعید کے خلاف لیویز پوسٹ درگئی میں دفعہ 204 کے تحت غداری اور دیگر سنگین قسم الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فضل حکیم خان نے مراد سعید کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف سوات موٹروے اور لیویز لائن مالاکنڈ خاص میں ڈویژن سطح پراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔مالاکنڈ ڈویژن پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے بتایا کہ مراد سعید کی گرفتاری کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے کہا کہ کارکن تیار ہیں مالاکنڈ لیویز اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اپنے لیڈر مراد سعید کے لیے نکل آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمیں ڈرایا دھکمایا جا رہا ہے، مراد سعید کا گناہ صرف یہی ہے کہ وہ سوات کے امن کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور سارا ڈرامہ عوام کے سامنے لایا ہے ۔سابق ایم پی اے نے کہا کہ مراد سعید نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم مزید جنازے اٹھانے کے بجائے آواز اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…